ایل پی جی کی ساہیوال میں مہنگے داموں فروخت

ساہیوال (بیوروچیف) ساہیوال کے علا قے اڈا بہادر شاہ میں شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ایل پی جی گیس مقررہ نرخوں کے بجائے تقریباً 400 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، جس سے عام شہری شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں گیس کی من مانی قیمتیں غریب عوام پر اضافی بوجھ بن چکی ہیں۔مقامی افراد کے مطابق متعدد بار شکایات کے باوجود متعلقہ محکمے مؤثر کارروائی کرتے دکھائی نہیں دیتے، جس کے باعث مبینہ منافع خوری کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سرکاری نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کروائے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں