لندن (شوبز نیوز) ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن کے گاڑی چلانے پر عدالت نے پابندی عائد کردی۔برطانیہ کی عدالت نے ہیری پوٹر اسٹار ایما واٹسن پر تیز رفتاری کرتے ہوئے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد چھ ماہ کے لیے گاڑی چلانے پر پابندی عائد کردی۔ وائکومب مجسٹریٹ کی عدالت نے واٹسن پر 1044 پانڈ جرمانہ بھی کیا۔ہیری پوٹر اداکارہ مبینہ طور پر 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آڈی چلاتے ہوئے پکڑی گئیں۔




