ایم ڈی واسا قادر چیمہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایسٹ محمد فاروق سیوریج نظام کی بحالی کیلئے سرگرم عمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایسٹ محمد فاروق سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے سرگرم عمل’ بالخصوص حالیہ بارشوں کے دوران شہر کی اہم شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کی فوری نکاسی کیلئے خود فیلڈ میں موجود رہے۔ جڑانوالہ روڈ’ نعمت کالونی اور اسکے گرد ونواح میں سیوریج سے ڈی سلٹنگ کا کام شروع کروایا جا رہا ہے۔ محکمہ واسا کے ڈائریکٹر ایسٹ محمد فاروق نے کہا ہے کہ شہر میں فراہمی ونکاسی آب کی سکیموں پر عملدرآمد کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ جبکہ جڑانوالہ روڈ پر واقع نعمت کالونی اور اس کے گرد ونواح میں سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے واسا کا عملہ متحرک کر دیا ہے اور واسا صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے واسا کا عملہ چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ اور واسا افسران واہلکاران نے حالیہ بارشوں کے دوران جس جانفشانی سے ڈیوٹیاں سرانجام دیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں