فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تاندلیانوالہ بنگلہ چوک میں غیر قانونی کمرشل دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ازکا سحر نے بتایا کہ دکانوں کی کمرشل فیس بھی ادا نہیں کی گئی جس کی بناء پر متعلقہ انسپکٹر کے ہمراہ انہیں سیل کر دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات بلڈنگز/دکانوں کو میونسپل کمیٹی کے بائی لاز کے مطابق کمرشل کرائیں تاکہ کاروبار بغیر کسی رکاوٹ و پریشانی کے جاری رہ سکے۔




