گوجرہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عابد حسین چوہدری کے بھائی ایکسائز آفسر چوہدری نصیر احمد کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ پر مختلف سیاسی و سرکاری شخصیات کی آمد۔ جن میں ایم پی اے چوہدری اسد زمان چیمہ، چوہدری اکبر علی وڑائچ، چئیر مین انجمن نمبرداران پاکستان بلین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جھنگ ڈاکٹر امتیاز محسن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جھنگ محمد عامر محمود، سابق ممبر ضلع کونسل ندیم قاسم خان، صدر پی ایم اے گوجرہ ڈاکٹر محمد سلطان، ڈائریکٹر سمارٹ سکول ضلع ٹوبہ جی آر خان کھرل نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔




