واشنگٹن (سپورٹس نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی اے چیمپئن شپ کے عظیم کھلاڑیوں مائیکل جارڈن اور لیبرون جیمز کے تقابلی سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک مائیکل جارڈن بہترین باسکٹ بال کھلاڑی ہیں صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ ان کے خیال میں مائیکل جارڈن اور لیبرون جیمز میں سے اب تک کا بہترین کھلاڑی کون ہے۔اس پر ٹرمپ نے کہا کہ مائیکل جارڈن میرے دوست ہیں، میں ان کے ساتھ گالف کھیلتا ہوں، وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ میرے خیال میں لیبرون شاید نسل پرست ہیں۔




