باکسنگ کی ترقی کیلئے غیر ملکی کوچز کی ضرورت ہے۔ قدرت اﷲ

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل باکسر قدرت اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں باکسنگ کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے غیر ملکی کوچز کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں انٹرنیشنل سطح کی سہولیات موجود نہیں ہیں اور اس کے لئے غیر ملکی کوچز کا ہونا بہت ضروری ہے۔ملک میں باکسنگ کے کھیل کی ترقی کے لئے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل (ریٹائرڈ ) ناصر اعجاز کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں قدرت اللہ نے کہا کہ اس وقت میں کامن ویلتھ گیمز کی تیاری میں مصروف ہوں اور پاکستانی کوچز سے تربیت حاصل کر رہا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں