فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف مہم کے دوران ساہیانوالہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو 5کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق اے ایس آئی توصیف شبیر نے بتایاکہ دوران گشت 135 رب کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے 5کلوگرام چرس برآمد ہوئی جس پر ملزم حسن علی ولد عبدالعزیز سکنہ 213 رب مدینہ ٹائون کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا اور مزید برآمدگی اور اسکے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے بازپرس کا عمل شروع کر دیا۔




