بد بخت ماں نے نومولود بچے کی نعش کو کوڑے پر پھینک دیا

گوجرہ(نامہ نگار) بد بخت ماں نے نومولود بچے کی نعش کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی ،معلوم ہواہے کہ تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر371ج ب کے قریب کوڑے کے ڈھیر پر ایک نومولود کی نعش پڑی ہے جسے نامعلوم سنگدل میںاپنا گناہ چھپانے کیلئے کپڑے میں چھپاکر کوڑے کے ڈھیرپر پھینک دیااورفرارہو گئی جس پر پولیس نے نعش تحویل میں لے کرہسپتال منتقل کر دی اور سنگدل ماں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں