بچے سے بداخلاقی کی کوشش کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)11سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتارسٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا میاں واجد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 11سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق چک نمبر 74ج ب کے رہائشی ملزمان سلیم اور شہباز نے بچے علی رضا کو ورغلا کر جھاڑیوں میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں کو موقع سے گرفتار کر لیا۔تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ “NEVER AGAIN” پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایسے جرائم میں ملوث افراد کو سخت قانونی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور بچوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں