فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یو سی 60مدینہ ٹائون 15ہزار بھتہ نہ دینے پر مانیٹرینگ آفیسر FWMCعمران گجر کا خاتون سینٹری ورکر رخسانہ بیوہ بشیر مسیح ستھرا پنجاب پر جوتیوں سے تشدد، سینٹری ورکرز نے ابرارسہوترہ کی قیادت میں ضلع کونسل چوک فیصل آباد میں احتجاج اور دھرنا دیا۔ بعدازاں ایم ڈی FWMCنے ورکرز کے ساتھ اپنے دفتر میں مذاکرات کئے اور یقین دلایا کہ ایسے افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں۔ احتجاج اور دھرنے کے شرکاء نے مریم نواز سے بھی مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر میں عملہ ستھرا پنجاب غیر محفوظ ہیں۔ عورت کمزور ہو تو کیا اس پر تشدد جائز ہے؟؟ اس اہم سوال کا جواب مریم نواز صاحبہ کو دینا ہو گا۔ تشدد کے بعد خاتون ورکر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سول سوسائٹی، لیبر تنظیموں اور مسیحوں میں غم وغصہ ہے اور اگر اس واقعہ کو مثال نہ بنایا گیا تو پھر احتجاج کیا جائے گا۔




