فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی بہترین حکمت عملی اور جدید پولیسنگ کے باعث جرائم میں نمایاں کمی ہو گئی۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کے مقابلے میں 11ہزار واقعات کم ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی پی او تنویر حسین نے چارج سنبھالنے کے بعد جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے موثر اقدامات کئے اور شہریوں کے مال وجان کی حفاظت کیلئے جدید پولیسنگ حکمت اختیار کی۔ ضلع فیصل آباد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اب تک قتل کے 50′ اقدام قتل کے 115′ رابری کے 2257′ چوری کے 1324اور نقب زنی کے 921 واقعات کم رپورٹ ہوئے جبکہ موٹرسائیکل چھیننے کے 502′ گاڑیاں چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں رواں سال 2659 واقعات میں نمایاں کمی رہی۔ سی پی او نے جرائم پیشہ افراد کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ جرم چھوڑ دیں یا شہر کو چھوڑ دیں۔ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور پُرامن معاشرے کا قیام ہماری ترجیح ہے۔ جرائم کی شرح میں کمی پولیس فورس کی محنت’ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کا نتیجہ ہے۔




