ساہیوال (بیورو چیف) بیمار اور مردہ مرغیو ں کا گوشت بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر کربلا روڈ فوڈ سٹریٹ میں چکن سیل سنٹر پر کارروائی،5 من بدبودار اور مضر صحت مرغیوں کا گوشت تلف، سیل سنٹر کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج ۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر کربلا روڈ فوڈ سٹریٹ میں چکن سیل سنٹر پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ گوشت انتہائی خراب، خون آلود اور رنگت میں تبدیلی پائی گئی۔ بیمار اور لاغر مرغیوں کا گوشت مختلف فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق گوشت ناقابل استعمال اور صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ پایا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق شہریوں کو حرام گوشت کھلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کو کوئی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔




