بیوہ خاتون،اسکی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے والے2ملزمان گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیوہ خاتون اور اسکی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانیوالے 2ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گائوںچک نمبر229ر-ب کی رہائشی بیوہ خاتو ن سیدہ عاصمہ نے پولیس کو بتایا کہ الزام علیہان باپ بیٹے عاقب،رفیق نے اپنے ساتھیوں فیصل وغیرہ کے ہمراہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر تے ہوئے گھر میں داخل ہو کر سائلہ اور اسکی بہن کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکی بہن نینا بی بی کو بالوں سے پکڑ کر بازار میں گھسیٹنا شروع کر دیا وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بطور ثبوت پیش کر سکتی ہوں ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے بیوہ خاتون اور اس بہن کو مبینہ تشدد کا بنانے والے 2 افراد رفیق اور ارسلان کو حراست میں لے لیا ہے مذکور کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا پولیس خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے پکڑے جانیوالے ملزمان کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں