تارکین وطن کی کشتی الٹ گی،139افراد ہلاک

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک جبوتی سے یمن جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کشتی ڈوبنے کا حادثہ 8 اور 9 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آیا۔کشتی میں تقریبا 300 افراد سوار تھے، 60 سے زیادہ مسافروں کو بچالیا گیا ہے جب کہ 80 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والے 60 سے زائد تمام افراد ایتھوپیا کے شہری تھے۔عالمی ادارہ برائے مہاجرین (آئی ایم او) کے مطابق ہر سال قرن افریقا (ایتھوپیا،صومالیہ، اریٹریا، جبوتی) سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تارکین وطن محفوظ پناہ گاہوں اور روزگار کی امید میں خلیجی ممالک پہنچنے کے لیے یہ خطرناک سفرکرتے ہیں۔آئی ایم او کے مطابق اب تک برآمدکی گئی لاشوں میں 42 لاشیں خواتین کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں