تاند لیانوالہ (نامہ نگار)کلیانوالہ کے علاقہ بستی جموں دلو میں آسمانی بجلی گرنے سے مزدور محنت کش ناصر بھوجوانہ کی 6بھینسیں موقع پر ہلاک ہو گئیں جس سے اسے لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ناصر بھوجوانہ سکنہ چک نمبر 53/5 بارش کے دوران اپنی بھینسوں کو گھر کے قریب کھلے باڑے میں باندھے ہوئے تھا کہ اچانک زور دار آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آ کر 6 بھینسیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ یہی بھینسیں اس کے گھر کا واحد ذریعہ آمدن تھیں۔ دودھ فروخت کر کے ہی وہ اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔ ایک ہی لمحے میں سارا سرمایہ تباہ ہونے سے پورا خاندان شدید پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہے ۔اہل علاقہ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناصر ایک غریب اور دیہاڑی دار مزدور ہے اور اب اس کے پاس روزمرہ اخراجات کے لیے کچھ نہیں بچا.




