تمام ترقیاتی منصوبے بروقت اور شفافیت کے ساتھ مکمل کرنیکی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت واسا فیصل آباد کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے سی ایم پیکج اور پی ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کی پیشرفتبارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پرڈ پٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی شہر میں جاری واسا منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے اور بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت، اعلیٰ معیار اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جائیں کیونکہ شہریوں کو بہتر سیوریج اور نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔مینجنگ ڈائریکٹر واسا نے یقین دہانی کروائی کہ واسا فیصل آباد کے زیر انتظام جاری ترقیاتی منصوبے مقرر کردہ ٹائم فریم کے مطابق مکمل کئے جائیں گے اور جو ترقیاتی سکیمیں مکمل ہونگی اس کے ثمرات فوری طور پر عوام تک پہنچیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام کنٹریکٹر کو ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز فرحان اکرم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید شاہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں