تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنیوالی خاتون کو کچل دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر ہری سنگھ والا کے قریب سڑک عبور کرتے خاتون کو گاڑی نے کچل دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 233 رب ہری سنگھ کا رہائشی نیلم بشارت نامی خاتون انٹرلوپ فیکٹری میں کام کرتی تھی اور ڈیوٹی سے فارغ ہو کر سمندری روڈ پر فیکٹری سے بس سے اتر کر روڈ کراس کرنے لگی تو اسی دوران دودھ والی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑی تو حادثہ کا مرتکب ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں