جعلی لون ایپس کا نیٹ ورک پکڑا گیا

لاہور (بیوروچیف) لاہور میں جعلی لون ایپس کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لاہور سے 39ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں38مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔یہ کارروائی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور سرکل کی جانب سے کی گئی۔ترجمان کے مطابق ملزمان سے 40 لیپ ٹاپس اور 41 موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں جن کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں