جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم چار میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان سپورٹس بورڈ اور بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے حکام نے مہمان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔جنوبی کوریا کا وفد24کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہے جو اپنے دورہ پاکستان کے دوران قومی ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں حصہ لے گا۔سیریز کا پہلا میچ آج ، دوسرا یکم اگست، تیسرا 4 اگست جبکہ چوتھا اور آخری میچ 7 اگست کو اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں