کراچی (شوبز نیوز) مقبول اداکار فہد مصطفی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2018 میں ریلیز ہونے والی مقبول فلم جوانی پھر نہیں آںی 2 میں کام کا معاوضہ نہیں لیا تھا۔جوانی پھر نہیں آنی 2 پروڈیوسر و اداکار ہمایوں سعید کی 2015 میں آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئل تھی۔سیریز کی دوسری فلم میں فہد مصطفی، ہمایوں سعید، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ماورا حسین، کبری خان، ثروت گیلانی، عظمی خان، سفینا بہروز اور سہیل احمد سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔کچھ عرصہ قبل ہمایوں سعید نے عندیہ دیا تھا کہ وہ سیریز کی تیسری فلم بھی بنائیں گے لیکن انہوں نے اس ضمن میں مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی تھی۔




