جڑانوالہ(نامہ نگار ) تاجر و سماجی رہنما چیف ایگزیکٹو سبحان اسلامک سنٹر چوہدری ظہیر الدین بابر نے کہا ہے کہ جڑانوالہ شہر کو سرسبز بنانے کیلئے 10ہزار پودے اپنی مدد آپ کے تحت لگانے کا آغاز کر دیا ہے سال 2030 تک جڑانوالہ کو سر سبز بنا دیں گئے شہری شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔درخت دھرتی ماں کا حسن ہیں اور عوام کو اس مہم میں خصوصی دلچسپی لینی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینظیر پارک سفیہ پارک میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگاتے ہوئے اہل علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ملک ضیا الرحمان ایڈووکیٹ ملک بلال علی دیوان ایڈوکیٹ،چیئرمین مرکزی انجمن تاجران شیخ اشرف مونگا، چوہدری عبداللہ،احمد ظہیر،ملک غازی،ملک کلیم،قاری ذکا اللہ،ملک حنیف،پروفیسر عمران ستار،ملک عبدالحفیظ،چوہدری عمران، ملک نثاراحمد،صدر جڑانوالہ پریس کلب ملک نعیم وفا،تاجران مرزا احمد،ملک عبدالغفار، شیخ مصطفین مونگا بھی موجود تھے۔چوہدری ظہیر الدین بابر نے کہا کہ شجرکاری مہم کے فروغ کیلئے تمام احباب کو سبحان اسلامک سنٹر جڑانوالہ کے ساتھ مل کر اپنا موثر و فعال کردار ادا کرتے ہوئے درخت لگانے چاہئیں۔درخت جہاں شہر کے حسن کو دوبالا کرتے ہیں وہیں لوگوں کو صاف آکسیجن بھی مہیا کرتے ہیں۔انہوں نے جڑانوالہ کو ”گرین” بنانے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کے بھرپور نتائج حاصل کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں شہریوں میں پودے لگانے کا رجحان بڑھانے کیلئے مختلف نوعیت کے آگاہی پروگرام بھی منعقد ہونے چاہئیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں دستیاب جگہ،گرین بیلٹ اور نہر کے کنارے پودے لگا کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ساتھ ہی مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود اور شہری ترقی کے لیے نہر کی دونوں اطراف کی صفائی اور شجر کاری مہم شروع کرے۔آخر میں شرکا تقریب نے 3 سو کے قریب پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔




