فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث فیصل آباد کے معروف و متحرک تنظیمی ساتھی حاجی عبدالرشید کلیمی قضائے الہی سے انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون) مرکزی جمعیت اہلحدیث فیصل آباد کے رہنما ڈاکٹر حسن رشید اور حافظ عمر رشید کے والد محترم حاجی عبدالرشید کلیمی مختصر علالت کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ان کی نمازِ جنازہ مرحوم کے صاحب زادے حافظ عمر رشید کی اقتدا میں اکبر آباد نزد الائیڈ موڑ جنازہ گاہ میں ادا کی گئی اور قریبی مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ نمازِ جنازہ میں کثیر تعداد میں علما کرام ، مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کے رہنماں ، شیوخ حضرات ، سیاسی وسماجی شخصیات ، عزیز واقارب سمیت تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ دریں اثنا ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی ، خالد محمود اعظم آبادی ، قاری محمد ارشد ، قاری بشیر احمد عزیزی ، چوہدری حبیب اللہ عطار ، مولانا عبد الشکور کاظم ، حبیب الرحمن بٹ و دیگر نے حاجی عبد الرشید کلیمی کی وفات پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صوم و صلو کے پابند ، انتہائی شریف طبع اور متحرک تنظیمی ساتھی تھے ۔ ساری زندگی دینی امور کی اشاعت و خدمت میں مصروف رہے ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بشری خطاں کو معاف کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس اور ان کے لواحقین خصوصا ڈاکٹر حسن رشید و حافظ عمر رشید کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین




