فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تاندلیانوالہ کے نواحی گائوں 406 گ ب کا رہائشی 23 سالہ محمد عامر معاشی حالات سے پریشان تھا جسکی وجہ سے گھر میں بھی جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز اس کا گھر والوں سے کسی بات پر دوبارہ جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر کمرہ میں جا کر اپنے سر میں گولی مار لی’ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم تھانہ صدر تاندلیانوالہ نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔




