لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ان دنوں خبروں کی زینت بن گئے تاہم اس بار اپنی اپنی شاندار بولنگ، جارحانہ انداز اور میدان میں پرجوش شخصیت کے باعث نہیں بلکہ ایک وائرل ویڈیو کے سبب جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گردش کر رہی ہے۔ حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ حسن علی کو بھارت میں ٹرین میں جیب تراشی کرتے ہوئے پکڑے جانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تاہم ویڈیو میں نظر آنے والا شخص ایک مختلف نوجوان ہے۔




