حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکا م ہو چکی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی، جو حکومتی نااہلی اور کمزور نگرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے آئے روز گیس ، بجلی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو شدید ذہنی دبا اور معاشی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔یہ بات سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے اپنے مذمتی بیان میں کہی ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ کہاہے کہ حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود اس کے ثمرات عام شہریوں تک منتقل نہیں ہو رہے۔حکومت ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور پرائس کنٹرول کے نظام کو مو ثر بناتے ہوئے عوام کو فوری اور حقیقی ریلیف فراہم کرے۔اصغر علی قیصر کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے دعوے کرنے والوں نے اقتدار میں آ کر عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔، ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران، وزرا اور مشیر عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی مراعات اور آسائشوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، جبکہ عام آدمی دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنے سے بھی قاصر ہو چکا ہے۔ حکومت کی معاشی پالیسیوں کا براہِ راست بوجھ غریب اور متوسط طبقے پر پڑ رہا ہے، جس کے باعث عوام میں شدید بے چینی اور مایوسی پائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں