حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب یوتھ کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر چوہدر ی میمون حسین نے کہا کہ بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی کے حوالے سے عوام کو جواب دیا جائے ۔ حکومت منصوبوں کی شفاف جانچ کرانی چاہیے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نوجوان آج بھی معیار ی تعلیم، روزگار کے مواقع اور بنیاد ی سہولیات کے منتظر ہیں۔ اگر حکومت ترقیاتی اخراجات کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر زیادہ توجہ دے تو عوام کو زیادہ دیرپا اور حقیقی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت تمام ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات، اخراجات اور معیار کے بارے میں عوام کو آگاہ کرے اور جہاں کہیں انتظامی یا تعمیراتی کمزوریاں پائی جائیں وہاں فوری اصلاحی اقدامات کیے جائیں۔پاکستان پیپلز پارٹی عوامی وسائل کے شفاف استعمال، جوابدہی اور ایسی ترقی کی حامی ہے جس کا براہِ راست فائدہ عام شہری، طلبہ اور نوجوانوں کو پہنچے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں