فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران کے صدر الحاج اسلم بھلی اور زبیر بھلی کی دعوت پر وفاقی وزیر ریلوے محمدحنیف عباسی نے دورہ فیصل آباد کیا اور ظہرانے میں شرکت کی’ ظہرانے میں کاروباری افراد سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے’ ظہرانے میں چیمبر آف کامرس میں گروپ لیڈر نیشنل گروپ میاں ادریس’ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ’ نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ’ سابق ایم این اے و چیئرمین سپریم انجمن تاجران میاں عبدالمنان’ سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ وائس چیئرمین شیخ آصف انوار’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ چیف کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد’ سینئر نائب آفتاب بٹ’ فیصل آباد کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر رانا فاروق اعظم نارو’ چیئرمین عمران انور’ چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ افغان چوک کچہری بازار کے صدر عبدالرحمن مانی’ مرزا محمد اعظم’ کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود’ گرے کلاتھ کے سابق صدر ملک اقبال’ نیو بانو بازار کے صدر مرزا شہباز’ حاجی سلیم پاشا کے علاوہ کاروباری افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ ظہرانے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے’ موجودہ حکومت کاروباری طبقے کو زندگی کے ہر شعبے میں ریلیف پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے مگربجلی اور پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ سے اس کے اثرات کاروباری برادری تک نہیں پہنچ رہے’ اس کی سب سے بڑی وجہ آئی ایم ایف سے معاہدے ہیں’ آپ لوگ اچھے کی امید رکھیں انشاء اللہ یہ حکومت آپ کو مایوس نہیں کرے گی’ آپ لوگ بھی ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ایمانداری سے اپنا ٹیکس ادا کریں’ آپ کے دیئے گئے ٹیکس سے ہی موٹرویز’ ہسپتال’ یونیورسٹیز’ کالجز اور ملک کا انفراسٹرکچر تشکیل پاتا ہے’ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا’ ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے’ محکمہ ریلوے میں کرپٹ افسران کی نشاندہی کریں میرا وعدہ ہے وہ افسر اپنی سیٹ پر نہیں رہے گا’ آخر میں میزبان سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی’ زبیر بھلی نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سمیت آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس حکومت سے مایوس نہیں ہیں’ مگر بھی کاروبار انتہائی مندے کا شکار ہے جنہیں بہتر کرنا انتہائی ضروری ہے’ ہمارا تعاون حکومت کے ساتھ ہے’ ہم نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں۔




