دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ ،گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ دیرینہ دشمنی پر مبینہ اشتہاریوں کی مخالفین کے گھر پر مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ سے گائوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، مبینہ اشتہاری جاتے ہوئے موٹر سائیکل اور پسٹل چھوڑ کر فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 70رتی رتہ میں حنیف، حفیظ آرائیں کی جٹ برادری کی ساتھ قتلوں کی دشمنی چلی آ رہی تھی اسی دیرینہ دشمنی پر مبینہ اشتہاریوں نے انکے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے گائوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی اندھا دھند فائرنگ کے بعد مبینہ اشتہاری موٹر سائیکل اور پسٹل چھوڑ کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کا نوٹس لیکر اصلاح و احوال کریں پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں