دینی طلبہ شدت پسندانہ نظریات سے خود کو دور رکھیں،علامہ ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)دینی طلبہ خود کو شدت پسندانہ نظریات سے دور رکھیں نسل نو کو تعلیمات اسلام سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے جامعہ چشتیہ نظامیہ میں سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے دوران صدارتی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اسلام قومی اتحاد پر زور اور لسانی گروہی علاقائی گروہ بندی سے پرہیز اخوت و یگانگت اپنانے اور نفاق سے بچنے کی تلقین کرتا ہے تعلیماتِ اسلام راہِ نجات ہیں اس موقع پر صاحبزادہ سید محمد منصور الحق شاہ ‘مفتی ثمر عباس قادری عطاری’ ڈاکٹر محمد رمضان نجم ‘صاحبزادہ محمد احمد رضا ‘صاحبزادہ علی احمد صابری ‘حافظ حسن رضا’ میاں اللہ بخش کھرل ‘پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی ‘مولانا محمد اکرم قادری ‘غلام مصطفی نعیمی ‘علامہ سید محمد طاہر شاہ قادری ‘قاری محمد امجد ‘مولانا مبشر قادری ‘قاری محمد سلیم چشتی ‘قاری محمد مدثر ‘قاری محمد جنید سیالوی ودیگر مقررین نے کہا اقدارِ اسلام پر اگر امت گامزن ہو تو عظمتِ رفتہ کو پا سکتی ہے ہمیں اسے اپنے نصاب کردار اور سماجی رویوں کا حصہ بنانا ہوگا مقررین نے استاد القراء القاری محمد شریف کھرل رحمتہ اللہ کی دینی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ علمائے کرام اپنی مساجد مدارس اور دروس کے ذریعے نوجوانوں کو اعتدال رواداری حب الوطنی اور علم کے راستے پر چلنے کی تلقین کریں ملک میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں شہدا کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں عزم کرتے ہیں کہ پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کے مذموم ارادوں کو قومی اتحاد سے خاک میں ملا دیں گے پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تا قیامت قائم رہے گا فیضان قرآن جاری رہے گا اختتام پر 18 حفاظ کی تکمیل قرآن مجید پر دستار بندی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں