رائے حیات تحصیل صدرPTIکی نامزدگی کا نوٹیفکیشن

جڑانوالہ (نامہ نگار) رائے حیات تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف نامزد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر ویسٹ پنجاب پاکستان تحریک انصاف رائے حسن نواز اور جنرل سیکرٹری اظہر نسیم ورک نے رائے حیا ت کو پاکستان تحریک انصاف جڑانوالہ کا تحصیل صدر نامزد کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ موصوف اپنی تنظیمی ذمہ داری کو جذبے اور لگن سے نبھاتے ہوئے پارٹی کو مزید مضبوط و فعال کریں گئے اس موقع تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف جڑانوالہ رائے حیات نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پارٹی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گئے اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ویژن کو گھر گھر پہنچائیں گے رائے حیات نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو جڑانوالہ میں ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھنے کیلئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائیں گے رائے حیات کو تحصیل صدر جڑانوالہ نامزد ہونے پر پارٹی عہدیدران و کارکنان نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں