رانا بشارت علی ایڈووکیٹ کی جیت کیلئے دن رات محنت کرینگے،ارشد گجر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین سی سی 147 چوہدری محمد ارشدگجرکے ڈیرے رضا آباد میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار میں سیکرٹری کے امیدوار رانا بشارت علی ایڈووکیٹ کی حمایت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا’ تقریب میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری قیصر نذیرساہی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ’ مسلم لیگ (ن) کے رہنمارانا وارث علی کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء حضرات نے شرکت کی’ ویلکم ایڈریس میں میزبان سابق چیئرمین چوہدری محمد ارشدگجرنے کہا کہ رانا بشارت علی ایڈووکیٹ ہمارا بھائی ہے’ ہم ان کی جیت کیلئے دن رات محنت کریں گے’ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج سے ہی رانا بشارت علی ایڈووکیٹ کی جیت کیلئے کمر کس لی ہے’ انشاء اللہ جیت رانا بشارت علی ایڈووکیٹ کی ہی ہو گی’ انہوں نے کہا کہ ہم نے رانا بشارت علی ایڈووکیٹ کو جتوانے کیلئے پوری محنت کرنی ہے’ نتائج اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے’ انہوں نے کہا کہ اب یہ الیکشن رانا بشارت علی ایڈووکیٹ کا نہیں بلکہ ہم سب کا الیکشن ہے اس لئے اپنے قریبی اور تعلقات والے وکلاء تک رانا بشارت علی ایڈووکیٹ کو ووٹ اور سپورٹ کا پیغام لے کر جائیں اور الیکشن ڈے پر ان سب کے ووٹ کاسٹ کروانے ہیں’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد چوہدری قیصر نذیر ساہی نے کہا کہ رانا بشارت علی ایڈووکیٹ سے میرا دیرینہ تعلق ہے’ میں نے انہیں ہمیشہ ایک ہمدرد’مخلص اور وکلاء کا درد رکھنے والا پایا ہے’ یہی وجہ ہے کہ میں ان کی حمایت میں ڈور ٹو ڈور جا رہا ہوں اور ان کیلئے ووٹ مانگ رہا ہوں’ انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء سے اپیل کی کہ رانا بشارت علی ایڈووکیٹ کو ووٹ دے کر کامیاب کریں یہ شخص آپ کو کبھی شرمندہ نہیں ہونے دے گا’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا وارث نے کہا کہ رانا بشارت علی ایڈووکیٹ میرا چھوٹا بھائی ہے’ وکلاء کے حقوق کا ضامن ہے’ کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھتا ہے’ میرا بھائی آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گا’ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں سیکرٹری کے امیدوار رانا بشارت علی ایڈووکیٹ نے چوہدری محمد ارشد گجر کا شکریہ ادا کیا’ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ کامیابی کے بعد بنچ اور بار میں پل کا کردار ادا کروں’ میںفیصل آباد کی تاجر برادری’ عوام اور وکلاء برادری کو مایوس نہیں کروں گا’ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جو بھی وعدے کروں گا’ انشاء اللہ پورے کروں گا’ میں ظالم کا ساتھ دینے کی بجائے مظلوم کی دادرسی کروں گا’ دعا کریں اللہ تعالیٰ مجھے اپنے نیک مقاصد میں کامیاب کرے’ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے جس انداز سے میرا استقبال اور میری حمایت کا اعلان کیا ہے میں اسے کبھی نہیں بھولوں گا اور اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے کامیاب کروایا تو اس احسان کا بدلہ ضرور چکائوں گا۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد میرے طرز عمل سے دوستوں کا شملہ اونچا ہوگااور ان کی عزت افزائی میں مزید اضافہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں