فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ تعلیم فیصل آباد نے رانا شاہد خاں پی ایس ٹی کو ای ایس ٹی گریڈ 15میں ترقی دے دی۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول 76جوداں کے پی ایس ٹی (گریڈ 14) استاد رانا شاہد خاں کو محکمہ تعلیم فیصل آباد کی جانب سے ای ایس ٹی (گریڈ 15)میں ترقی مل گئی ہے۔ ترقی کے بعد انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول 67سدھار میں اپنی جوا ئننگ دے دی، جہاں ہیڈ ماسٹر محمد شاہد نے انہیں تقرری کا لیٹر حوالے کیا۔اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول 67 سدھار کے سینئر اساتذہ ماسٹر رانا محمد جمیل، رانا اکبر علی، رانا محمد اشفاق خاں، محمد نعمان اور رانا شاہد مقرب نے رانا شاہد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔اساتذہ کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ رانا شاہد خاں کی تعیناتی سے سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا اور طلبا کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد حاصل ہوگی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ رانا شاہد اپنی محنت، تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی بہتری اور طلبا کے روشن مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
ا




