روہت شرما سے متعلق خبروں پر بھارتی کرکٹ بورڈ برہم

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کے ون ڈے فارمیٹ میں مستقبل سے متعلق خبروں اور قیاس آرائیوں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سلیکٹرز کو میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روہت شرما کے ون ڈے کیریئر کے مستقبل پر مسلسل بحث جاری ہے تاہم بورڈ کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روہت شرما اس وقت تک کھیلتے رہیں گے جب تک وہ ٹیم کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ روہت شرما کی حالیہ پرفارمنس سلیکٹرز کو مطمئن نہیں کر سکی، روہت شرما نے گزشتہ 8 اننگز میں 241 رنز بنائے جبکہ ان کا اوسط 30.12 اور اسٹرائیک ریٹ 88.60 رہا۔ بعض سلیکٹرز نے افغانستان سیریز سے قبل ہی روہت شرما کو آگاہ کر دیا تھا کہ وہ انہیں مستقبل کے منصوبوں میں شامل نہیں دیکھتے، اس معاملے سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بھی باخبر تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں