سائلین کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے،مسرت جبیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کئے۔مسرت جبیں نے کہا کہ کمشنر آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہیں،شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کریں سائلین کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے بعض سائلین کی درخواستوں پر ریلیف کی فراہمی میں بلاجواز تاخیر پر بعض افسران کی سرزنش کی اور سخت تاکید کی کہ سائلین کو باربار دفاتر کے چکر لگوانے والے اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر محکمانہ ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں