ساہیوال(بیورو چیف)پولیس فتح شیر نے گرلز کالج روڈ بٹالہ چوک تھانہ سی سی ڈی کے قریب ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ 24گھنٹے بعد درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق 15جولائی کی رات کو علی ٹریڈرز کمپنی کے ڈسٹری بیوٹر عاصم علی کی بیوی، ہمشیرہ اور بھا نجا ایان جاوید شاپنگ کر تے ہو ئے ایک دوکان سے دوسری میں جارہے تھے کہ مو ٹر سائیکل سوار ڈاکو پرس بیگ ایک لاکھ 76ہزار روپے دو مو بائل مالیت 60ہزار روپے چھین کر فرار ہو گیا۔پولیس نے عاصم علی کی مدعیت میں مقدمہ 382ت پ درج کر لیا ابھی تک ملزم گرفتارنہیں ہوسکا۔




