ساہیوال میں غیر قانونی چنگ چی رکشوں کے اڈوں کی بھر مار

ساہیوال ( بیورو چیف)ساہیوال میں ٹریفک کا نظام درہم برہم اہم چوراہوں پر چنگ چی رکشوں کا قبضہ شہری پریشان. شہر کے مختلف مصروف مقامات جن میں باہر والا اڈہ خان ڈرنک کارنر کے اطراف جوگی چوک اور پاکپتن چوک شامل ہیں پر چنگ چی رکشوں کے بے ہنگم اڈوں نے ٹریفک کی روانی کو شدید متاثر کر رکھا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ پیدل چلنے والوں موٹر سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور اہم چوراہوں پر ٹریفک پولیس کی مؤثر موجودگی یقینی بنائی جائے۔شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) ساہیوال سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کریں اور شہر میں ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو روزانہ درپیش مشکلات سے نجات مل سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں