ساہیوال میں چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں

ساہیوال (بیوروچیف) جگہ جگہ بچوں سے جبری مشقت حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان شہر بھر میں بھکاری بچے، جنرل بس اسٹینڈ پر قائم ورکشاپس، مچھلی کی دکانوں پر کم سن بچے جبری مشقت کرنے پر مجبور، چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے قائم حکومتی ادارے خاموش، تفصیل کے مطابق ساہیوال اور اس کے نواحی علاقوں میں بھکاری بچے بھیک مانگ رہے ہیں مختلف پلازوں میں کم سن بچے سر عام بھیک مانگنے پر مجبور ہیں جنزل بس اسٹینڈ میں قائم تمام ٹرانسپورٹ ورکشاپس میں بچے انجن ٹھیک کرتے، موبائل تبدیل کرتے، بسوں اور ٹرکوں کے ٹائر تبدیل کرتے مصروف ہیں جبکہ اسی طرح مچھلی کی دکانوں پر مزدور بچے مچھلیاں صاف کرتے اور مزدوری کرنے میں مصروف ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی سی ساہیوال، چائلڈ پروٹیکشن ادارہ کے حکام سے کم سن بچوں سے جبری مشقت اور اس کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں