سرگودھا(بیورو چیف)کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ارسلان حیدر ہاشمی کے انقلابی اقدامات نے کینٹ علاقہ کو محفوظ بنا دیا حالیہ مون سون بارشوں میں شاندار اور بروقت اقدامات کرکے دل جیت لیے یاد رہے سرگودھا کینٹ ایریا کا 40 فیصد حصہ پسماندہ اور متوسط طبقے پر مشتمل ہے جن میں کچی بستی طارق آباد قابل ذکر ہے جہاں بنیادی سہولتوں کا فقدان رہا ہے سیوریج سسٹم صاف پانی کی سہولتوں سے محروم اہل علاقہ کے لیے سی ای او ارسلان حیدر ہاشمی مسیحا بن کر آئے ہیں انکی خصوصی دلچسپی سے طارق آباد میں سیور یج مسائل کافی حد تک ختم ہوگئے ہیں کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ارسلان حیدر ہاشمی ایک قابل محنتی اور ایماندار آفیسر ہیں ان کے آفس کے دروازے عام آدمی کے لیے ہر وقت کھلے ہیں وہ اپنے تمام سٹاف سینٹری ورکرز اور فیلڈ ورکرز کو ایک ٹیم بنا کر چلا رہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرکے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں علاقہ کینٹ کے مکینوں تاجروں اور مختلف مکاتب فکر نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو ارسلان حیدر ہاشمی اور کینٹ بورڈ افسران و اہلکاران کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے




