فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپورٹس ڈیپار ٹمنٹ اور ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔سائیکل ریلی گٹ والا پل سے لیکر چک جھمرہ یوٹرن سے گٹ والا انڈر پاس پر اختتام پذیر ہوئی۔حاجی جاوید ستار صدر ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد نے جھنڈا لہرا کر سائیکل ریلی ریس کا آغاز کیاجس میں 30سے زائد سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔ محمد فیضان نے پہلی،نثار علی نے دوسری، محمد نعمان نے تیسری، ذیشان علی نے چوتھی،اکمل شہزاد نے پانچویں اور جمشید شاہ زیب نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی محمد شیراز اشرف نے پہلی6 پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ میں نقدانعامات ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔محمد ثنا اللہ ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری،سجاد علی فنانس سیکرٹری فیصل آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن،اویس علی لاڈا، ڈویژنل کوچ محمد اسد جاوید، محمد احمد جاوید اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔




