سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کیخلاف شکایت درج کروادی

ہرارے (سپورٹس نیوز)زمبابوے ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف شکایت درج کروادی۔سکندر رضا نے لوکل ایونٹ میں میچ کے دوران تعصب پر مبنی جملے کسنے پر حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ہرارے اسپورٹس کلب میں یکم جون کو ہونے والے ایک لوکل ایونٹ کے میچ کے دوران رینبو کرکٹ کلب کے کوچ بلیسنگ مفووا نے سکندر رضا پر نسلی طعنے کسے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں