لاہور (بیوروچیف) پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میںعیدمیلادالنبیۖمذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سرکاری سکولوں میں مختلف سرگرمیوں اور مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔جاری ہدایات کے مطابق سکولوں میں تلاوتِ قرآن پاک، نعتِ رسول ۖ، تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سیرت النبی ۖ کے موضوع پر کوئز مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ضلعی تعلیمی افسران کو تمام سرگرمیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام نے تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل کمپلائنس رپورٹ اسی روز جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔ سرکاری سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ 12ربیع الاول کی تقریبات کے حوالے سے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔واضح رہے کہ 12 ربیع الاول بدھ، 26 اگست کو منایا جائے گا۔




