سہیل اکبر جڑانوالہ میں لیگل ایڈوائزر پینل لائر مقرر

جڑانوالہ(نامہ نگار)پنجاب حکو مت اور منسٹری آف لا کی جانب سے میاں سہیل اکبر ایڈووکیٹ ہائیکو ر ٹ کو جڑانوالہ میں لیگل ایڈوائزر/پینل لائر مقرر کر دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ میاں سہیل اکبر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کو گورنمنٹ آف پنجاب و منسٹری آ ف لا کی جانب سے پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے تحصیل جڑانوالہ کا لیگل ایڈوائزر/,پینل لائر مقرر کیا گیا ہے اور باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے میاں سہیل اکبر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ جن خواتین کو حراساں کیا جاتا ہے اور جن بے سہارا و مجبور خواتین کو انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے گا جبکہ انکے کیسز مفت دائر کئے جائیں گئے جن کا خرچہ گورنمنٹ آف پنجاب ادا کرے گی مذکور کا مزید کہنا ہے کہ خواتین کو آئین و قانون کے مطابق اہم مقام حاصل ہے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا پنجاب حکومت خواتین کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں جبکہ چار ایسوسی ایشن کے وکلا نے میاں سہیل اکبر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کو پنجاب وومن اتھارٹی لیگل ایڈوائزر/پینل لائر مقرر ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں