سینیٹر روبینہ خالد سے ایشیائی ترقیاتی بینک وفدکی ملاقات

اسلام آباد (بیورو چیف)چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی جس میں انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈویلپمنٹ پروگرام (ISPDP) اور اضافی مالی معاونت پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ بی آئی ایس پی کے صحت اور تعلیم سے متعلق مشروط نقد مالی معاونت کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے دیرینہ تعاون کو سراہنے کا اظہار کیا اور کہاکہ بی آئی ایس پی شفاف، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اور جامع سماجی تحفظ کے نظام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے،ڈیٹا سیکیورٹی، بینظیر ہنرمند پروگرام اور آگاہی مہمات میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔اجلاس میں پروگرام کے ڈیزائن، مانیٹرنگ فریم ورک، تکنیکی معاونت اور عملدرآمدی امور کا جائزہ لیا گیا۔نوعمر بچیوں کی غذائیت بہتر بنانے کے اقدامات اور آئندہ حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔اے ڈی بی وفد نے بی آئی ایس پی کی مؤثر کارکردگی اور پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کو سراہاایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی اور مالی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹر عصمت نواز اور تمام ڈائریکٹر جنرلز بھی شریک ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں