ماموں کانجن (نامہ نگار )ماموں کانجن کا رہائشی ڈکیت حاکم علی المعروف حاکو سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ مبینہ مقابلہ گوجرہ کے علاقہ گھنیاں موڑ کے قریب ہوامرنے والے ڈکیت کا تعلق تھانہ ماموں کانجن کے گائوں 494گ ب لال ترہانہ سے ہے۔ سی ڈی ڈی گوجرہ کے اہلکاروں کا ڈکیت حاکم علی المعروف حاکو اور اسکے ساتھی سے آمنا سامنا ہو گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلہ میں حاکم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ مرنے والا ڈکیت تھانہ سمندری،ماموں کانجن،گڑھ،مریدوالا،صدر سمندی میں چوری ڈکیتی،راہزنی ،ناجائز اسلحہ اور لڑائی جھگڑے کے26مقدمات میں ملوث تھا۔ سی سی ڈی گوجرہ سے جاٹکرایا اور ہلاک ہوگیا۔




