لاہور (شوبز نیوز) سینئر پاکستانی مصنف، فلم ساز اور پروڈیوسر ناصر ادیب نے اداکار شان شاہد کے خلاف سخت مقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کے رویے پر خاموش نہیں رہوں گا۔ناصر ادیب جو ماضی کی سپرہٹ فلم مولا جٹ اور حالیہ بلاک بسٹر دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے خالق ہیں، ان دنوں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنی پوڈکاسٹ بھی کر رہے ہیں، ان کی آئندہ پنجابی فلم بلہ جلد ریلیز کے لیے تیار ہے، جس کی کاسٹ میں شان شاہد، نعیمہ بٹ اور مونا لیزا شامل ہیں۔




