لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ہنڈریڈ لیگ کے آکشن سے دستبردار ہو گئے۔شاہین آفریدی نے دی ہنڈریڈ لیگ کے آکشن سے ایک روزہ قبل دستبرداری اختیار کی ہے۔جولائی میں ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز کے باعث شاہین آفریدی نے دستبرداری اختیار کی ہے۔




