شہریوں کے مسائل کا حل انتظامیہ کی ترجیح ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر سے باہر آکر ویٹنگ ایریا میں موجود درخواست گزاروں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت اور درخواستوں پر مزید کارروائی کیلئے متعلقہ افسران کو تحریر کیا۔انہوں نے درخواست گزاروں سے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل انتظامیہ کی ترجیح ہے اور ڈویژن بھر کے افسران کو عوامی خدمت کو شعار بنانے، شفافیت، میرٹ اور جواب دہی کے اصولوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے شہریوں کے محکمہ مال، ہیلتھ، ایجوکیشن، واسا، ہارٹیکلچر ایجنسی ودیگر محکموں سے متعلقہ مسائل/شکایات سن کر بعض درخواستوں پرافسران کو فون کالز بھی کیں۔انہوں نے کہا کہ محکمانہ امور میں غفلت، بددیانتی یا کام چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے ملازمین سے سخت باز پرس ہوگی۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں عملے کی کارکردگی کی کڑی نگرانی کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ ہر کام مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل ہو تاکہ درخواست گزاروں کو باربار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں