صفدرآباد(نامہ نگار)امامیہ کالونی صفدرآباد کا شمالی اور مغربی علاقہ دریائے راوی کی شکل اختیارکر گیا ،ریلوے ٹریک کو شدید خطرہ لا حق۔ ڈیلی بزنس رپورٹ صفدرآباد کے نمائندہ نے شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی دورہ کیا تومعلوم ہوا کہ ریلوے اسٹیشن صفدرآباد کا ایریا پا نی میں ڈوبا ہوا ہے،نزدیکی علاقہ،،،امامیہ کالونی کاشمالی اور مغربی ایریا مکمل پانی کی زد میںہے۔ ر یلوے ٹریک پر قائم ریلوے کیبن اور ٹریک کو شدید خطرہ ہے۔ریلوے حکام نے خواب خرگوش کے مزے لینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک رویہ ظاہر کر رہا ہے۔ڈی ایس ریلوے لاہور فوری صفدرآباد کا دورہ کریں اور اپنی آنکھوں سے خود صورتحال دیکھیں تو معلوم ہو کہ ریلوے ملازمین کس طرح افسران کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر عیاشیاں کرتے ہیں ۔ایک بار نہیں متعدد بار ساری صورتحال اخبارات میں لکھی جا چکی لیکن مجال ہے کہ ریلوے ملازمین اور افسران ٹس سے مس ہوئے ہوں۔اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان سے محبت کی خاطر ایسے ناسوروں کو ان کے عہدوں سے فارغ کیا جائے۔محب وطن اور کام کرنے والے لوگوں کو موقع فراہم کیا جائے۔ریلوے کیبن امامیہ کالونی ایک رات میں جوہڑ نہیں بنی یہ کئی سالوں پر محیط ایک ایسی کہانی ہے جو آنکھیں کھول دے گی۔ ٹریک کا دوسراعلا قہ کیڑا منڈی کہلاتا ہے جہاں مقامی شہریوں نے گزرنے کے لئے راستہ بنانا چاہا تو ریلوے بجلی کی طرح میدان میں کود پڑا اورپھر جو ہوا وہ ،،،ڈی ایس ،،،لاہور تشریف لا کرساری گیم کو چیک کریں ۔




