کمالیہ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ عبادت نثار اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے کمالیہ مل فتیانہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر اے ایس پی کمالیہ معاز الرحمان، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد سردار بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران سیلابی صورتحال اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، نشیبی علاقوں اور حفاظتی بندوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ ریسکیو، پولیس اور سول ڈیفنس اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئیں۔ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت موجود ہے اور گشت مزید بڑھا دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ دریائے راوی میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے ، عوام اپنی حفاظت کے پیش نظر فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔




